

Loading content...
جس وقت چوتھا دروازہ عبور کیا جاتا تو اس کے سامنے ایک بڑا وسیع صحن تھا جس کے دونوں طرف خوبصورت محل تھے، جن کے سامنے ریشمی اور نہایت نفیس قسم کے قالین بچھے رہتے تھے، اوران کمروں کے دروازوں پر نایاب قسم کے ریشمی پردوں کا مکمل انتظام ہوتا تھا اس صحن کے درمیان میں بھی ایک سڑک تھی جس کے دونوں اطراف میں سات سو رومی غلام ہر وقت موجود رہتے تھے، جن کے سبز ریشمی لباس ہوتے اور ان سب کی کمر کے ساتھ سرخ ریشمی دوپٹے بندھے ہوتے تھے جو سونے کی تاروں سے مزین ہوتے تھے، یہ وہاں ہر وقت ڈیوٹی پر مامور رہتے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار