

Loading content...
تیسرا دروازہ عبور کرنے کے بعد پھر ایک بڑی حویلی سامنے آ جا تی تھی جس کی سجاوٹ پہلی حویلی سے بھی زیادہ ہوتی تھی ، ریشمی رومی پردے، مصری قالین، اور خوبصورت کرسیاں لگی ہوتی تھیں، یہاں صرف وہ رؤساء ہی آ سکتے تھے کہ جنہوں نے بنو امیہ کا مخصوص لباس پہنا ہوا ہوتا تھا، یعنی مکمل سیاہ لباس پہن کر جو فوجی جرنیل وغیرہ آتے تھے وہ اس حویلی میں بیٹھ کر انتظار کرتے تھے، یہاں بھی سات سو حبشی غلام پہرے پر مامور تھے جن کا مکمل لباس سفید ہوتا تھا اور یہ آنے والوں کی ہر قسم کی خدمت بھی کرتے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار