

Loading content...
جس وقت پہلا دروازہ عبور کر لیا جاتا تو سامنے دوسرا دروازہ آ جاتا تھا ، اسے عبور کرنے کے بعد سامنے پھر ایک بڑی حویلی آ جاتی تھی اس کے درمیان میں بھی ایک سڑک تھی جس کے دونوں طرف رومی طرز تعمیر کے بنے ہوئے خوبصورت کمروں کی قطاریں تھیں، ان کمروں کے دروازوں پر سبز ریشم و دیباج کے رومی پردے لگے ہوئے تھے،ان دروازوں کے سامنے مصری قالین بچھے ہوتے تھے، اور ان پر ہر وقت کرسیاں سجی رہتی تھیں، یہ صحن امراء کیلئے مخصوص تھا، یعنی اگر کسی علاقے کارئیس اس ملعونِ ازل سے ملنے کے لئے آتا تو یہاں ان کرسیوں پر بیٹھ کر وہ انتظار کرتا تھا، یہاں بھی سات سو غلام سیاہ لباس اور سیاہ عماموں میں ملبوس پہرہ دیتے تھے اور آنے والوں کی خدمت خاطر بھی کرتے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار