

Loading content...
پہلا دروازہ عبور کر کے سامنے مستطیل شکل کی ایک بڑی حویلی آ جاتی تھی، جس کے درمیان میں ایک سڑک تھی جس کی دونوں طرف رومی طرزِ تعمیر کے خوبصورت کمرے بنے ہوئے تھے، جن کے دروازں پر ریشمی پردے گرے رہتے تھے، یہاں پہرے پر مامور سات سو غلام سپاہیوں کے روپ میں سفید لباس اور کالے عمامے پہنے، تلواروں کو بے نیام کیے پہرہ دیتے تھے، اس حویلی میں داخلے کے بعد کافی دور دوسرا دروازہ نظر آتا تھا، یہ دروازہ بھی پہلے دروازے کی طرح بہت بڑا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار