

Loading content...
اس دوران کا واقعہ ہے کہ جب سرہائے اطہر معراج کی منزل پر فائز تھے اورپاک پردہ دار صلواة اللہ علیہن تطہیر کے پردوں میں محفوظ کھڑے تھے تو اُس وقت اِس ستم رسیدہ کاروان کے چاروں طرف زنجوج و ہنود لڑکیاں محو رقص تھیں، اس وقت مروان کا بھائی عبدالرحمن بن حکم فرعون شام کی دعوت میں شرکت کیلئے اُس قافلہ پاک کے قریب سے گزرا کیونکہ راستہ یہی تھا، جس وقت یہ سرہائے اطہر کے قریب سے گزرا تو اس نے امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر کی طرف نگاہ کی پھر اس نے خوشی سے ناچتی ہوئی ان لڑکیوں کی طرف دیکھا تو اُس وقت یہ ملعون بے ساختہ دھاڑ مار کر روپڑا،پھر یہ روتا ہوا امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے سر اطہر والی عمودِ نور کے قریب پہنچا اور اس نے کہا کہ اے فرزند رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ کو اس عالم غربت میں دیکھنا میرے دل پر بہت گراں گزر رہا ہے، میں اس حال میں آپ کو نہیں دیکھ سکتا، اس کے بعد یہ رقص کرتے ہوئے مجمع سے مخاطب ہوا کہ کیا تم نے تاجدار انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو منہ نہیں دکھانا کہ فرزند رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہید کر کے خوشیاں منا رہے ہو؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار