

Loading content...
تاریخ اورکتبِ مقاتل کو اگر بغور دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس بازار کے سفر میں دو مقامات ایسے آئے کہ جہاں لوگوں کا بہت زیادہ رش تھا ، پہلا موقع وہ تھا کہ جب ملعونِ شام بابِ جابیہ پر کھڑا ہو کرقافلے پاک کا استقبال دیکھ رہا تھا اوردوسرا موقع یہی باب الساعات والی جگہ تھی جہاں کاروان تسلیم و رضا دو بجے پہنچا مگر ہجوم کی وجہ سے شام پانچ بجے تک بھی وہ پاک کاروان مسجد کے دروازے تک نہ پہنچ سکا ،یعنی پانچ بجے کے بعد بھی قافلہ پاک کو مخلوق کے رش کی وجہ سے آگے جانے کا راستہ نہیں ملا ،بلکہ قافلہ پاک کوواپس باب النودر کی طرف لایا گیاتھا اورپھر یہ کاروان یہاں سے سوق المسجد کے راستے قصر یزید ملعون سے ہوتا ہوا مسجد میں پہنچا تھا،آج بھی اِس مقام پر ایک چبوترہ موجود ہے جہاں پاک مستورات صلوات اللہ علیہین نے کئی گھنٹے کھڑے ہوکر گزارے تھے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار