

Loading content...
اس مسجد کے کونے پر ایک دروازہ ہے یہ موجودہ مسجدعبدالملک بن مروان نے بنوائی تھی، سابقہ دور میں باب الساعات تو موجود نہیں تھا مگر اس مقام کے ساتھ ہی قدیم فوجی چھائونی تھی، پھر اسے شاہی اصطبل میں بدل دیا گیا تھا اور قافلہ پاک کے شام آنے کے کئی سال بعد اس جگہ پر ایک دروازہ بنایا گیا تھا جس کا نام باب الساعات رکھا گیا تھا، اس کے لوہے کے پٹ (کواڑ) تھے جن کی موٹائی تقریباً آٹھ انچ تھی ، یہ اب بھی موجود ہے، اس مقام سے کچھ دورایک اوردروازہ تھا جس کا نام تھا باب النودر، یہ دروازہ جامع مسجد کی طرف آنے والی گلی میں کھلتا تھا ، یہ گلی پندرہ سو لہ فٹ چوڑی تھی، اس دروازہ کے پیچھے ایک کوچہ تھا جسے سوق المسجد کہلاتا تھا اور یہ قصر یزید ملعون علیہ لعن میں جانے کیلئے استعمال ہوتا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار