

Loading content...
تو میں عرض کر رہا تھا کہ پہلے دور میں تو مسجد کے اندر وقت دیکھنے کا کوئی باضابطہ انتظام موجود نہیں تھا، مگر 555 ہجری میں اس کا انتظام کیا گیا اور ابوالفضل محمد بن عبدالکریم حارثی دمشقی (جسے مویدالدین کا خطاب دیا گیا تھا) یہ اپنے وقت کا بہت بڑا مہندس (علم ہندسہ کا ماہر) تھا، اسے کہا گیا کہ تم مسجد کے اندر مشرقی طرف ایک قبہ بنواؤ کہ جس کی ترتیب کچھ یوں ہو کہ اس کے بارہ ستون ہوں اور ان پر دھوپ اس طرح پڑے کہ دھوپ کو دیکھ کر ہی پتا چل جائے کہ اس وقت دن کا کون سا پہر چل رہا ہے، اُس نے یہ قبہ یہاں بنوایا تھاجو کئی سال تک تعمیر ہوتا رہا، اس کے مکمل ہونے کے بعد559 ہجری میں یہ مہندس فوت ہوگیا اور اس قبہ کی وجہ سے اس کے ساتھ والے دروازے کو باب الساعات کہا جانے لگا ، اس دروازے پر گھڑی نور الدین محمودزنگی نے نصب کرائی تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار