

Loading content...
دوستو! یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جس وقت قافلہئِ تسلیم و رضاشام پہنچا تو اُس وقت باب الساعات نام کا کوئی دروازہ وہاں موجود نہیںتھا، بلکہ بعد میں اس مقام پریہ دروازہ بنایا گیا تھا کہ جہاں پاک پردہ دارانِ توحید ورسالت صلواة اللہ علیہن کو کئی ساعات تک کھڑا رہنا پڑا تھا ،اسی مقام کے ساتھ ہی یہ دروازہ بنایا گیا تھا لیکن اس کا نام باب الساعات اس لئے نہیں رکھا گیا تھا کہ یہاں کئی ساعات تک پاک پردہ داران توحید و رسالتصلوات اللہ علیھین کو یہاں کھڑا کیا گیا تھا بلکہ اس دروازے کی وجہ تسمیہ یہ تھی کہ اِس دروازے کے اندر ایک قبة الساعات بنوایا گیا تھا کہ جو وقت بتانے کے لئے ہوتا تھا اور اسی دروازے کے اوپر ایک بلند ٹاور جیسی عمارت بھی بنائی گئی تھی کہ جس کے اوپر چڑھ کر ایک آدمی وقت کا اعلان کرنے کیلئے ہر پہر کے بعد طبل بجا کر لوگوں کویہ بتا تا تھا کہ اب دن یا رات کا کون سا پہر چل رہا ہے ، اِس کی آواز سارے شہر میںگونجتی تھی، گویا یہ جدید گھنٹہ گھر کی ایک قدیم شکل تھی اورچونکہ یہ دن کی گھڑیاں (ساعات) اور پہر بتاتا تھا، اسی بنا ء پر اسے باب الساعات کہا جاتا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار