

Loading content...
باب الجیرون نام کا ایک دروازہ شام کے شہر کی بیرونی فصیل میں بھی تھا جس کی تفصیل پہلے بیان کی جا چکی ہے، اس باہر والے دروازہ کے سامنے اندرونی شہر کا جو دروازہ تھا اسے بھی باب الجیرون ہی کہا جاتا تھا، اسی طرح مسجد کا جو دروازہ اس سمت میں کھلتا تھا اسے بھی بابِ جیرون ہی کہا جاتا تھا یہ دروازہ باقی تمام دروازوں سے بڑا تھا، یعنی جب لوگوں کا کوئی زیادہ بڑا مجمع مسجد میں آنا ہوتا تو پھر یہی دروازہ استعمال کیا جاتا تھا ، جس وقت اِس دروازے کے ساتھ ہی قبہ ساعات تعمیر کیا گیا تو پھر یہ دروازہ بھی باب الساعات کے نام سے مشہور ہو گیا تھا ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار