

Loading content...
17 ویں سن ہجری میں مسلمانوں نے شام کو فتح کیا تو انہوں نے ایرانی آتش کدے کو ختم کرکے مسجد میں تبدیل کر دیا، مگر دوسری طرف کے کلیسا کو باقی رہنے دیا گیا، اس وقت یہ مسجد 135x150میٹر کے رقبے میں قائم تھی، فرعونِ شام معاویہ کے دور میں اس مسجد کی توسیع کا پروگرام بنایا گیا اور مشورہ یہ ہوا کہ عیسائیوں کو اِن کے کلیسا کی رقم ادا کرکے اسے بھی مسجد میں شامل کرلیا جائے مگر عیسائیوں نے انکار کر دیا اور یہ دھمکی بھی دی کہ اگر ایسا کیا گیا تو قیصر روم کی طرف سے دی جانے والی امداد بند کر دی جائے گی، جس کی وجہ سے اس مسجد کی توسیع نہ ہوسکی ، جس وقت عبدالملک بن مروان برسر اقتدار آیا تو اُس نے عیسائیوں سے یہ حصہ جبراً لے کر مسجد کو وسیع کر دیا اور انہیں واجبی سا معاوضہ دے دیاگیا،86 ہجری میں اس مسجد کی تعمیر نو کا کا م شروع ہوا، اس پر 22 کروڑ دینار خرچ ہونا تھے، مسجد ابھی نامکمل تھی کہ ولید بن عبدالملک حکمران بن گیاپھر سات سال تک اس مسجد کی تعمیرکا کام بہت آہستہ ہو گیا ،اس کے بعد اسے سلیمان بن عبدالملک نے برسرِ اقتدار آکر مکمل کرایا تھا، آج مسجد کے اندر ہمیں بہت سے قبے نظر آتے ہیں اولین زمانے میں یہ نہیں تھے بلکہ یہ بعد میں بنائے گئے تھے مثلاً قبة الغوارہ، قبة الساعات اور قبة النسر وغیرہ ، اسی طرح کئی محراب بھی ہمیں آج نظر آتے ہیں مثلا ًمحراب امام مالک، محرابِ امام شافعی اور محرابِ امام ابو حنیفہ وغیرہ اور یہ بھی عباسی دور میں بنائے گئے تھے، ایسے ہی کئی دیگر مقامات بھی ہیں جو بعد میں بنائے گئے تھے مثلامقامِ ابوبکر، مقام عمر وغیرہ ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار