

Loading content...
آج سے چار ہزار سال پہلے یعنی کم و پیش دوہزار سال قبل مسیح شام میں آتش پرستی کا رواج تھا اور اُس دور میں یہی مسجد آتش پرستوں کی عبادت گاہ تھی، پھر جب آرامی قبائل نے اِس علاقے کو فتح کیا تو انہوں نے اسے اپنی عبادت گاہ میں تبدیل کر دیا،اس کے اندر انہوں نے اپنے خدا کا بت رکھ دیا جس کا نام تھا خدد یہاں کئی سو سال تک خدد خدا کی پوجا ہوتی رہی پھر شام کے اس آرامی قبیلے کے ساتھ جنگ کر کے جس وقت مصری قوم نے ان پر فتح حاصل کی تو انہوں نے یہاں اپنے خدا ،رامون اور ہامون کا پوجا گھر بنا دیا، مصری قوم کے بعد پھر یہاں یونانی قوم یعنی ہلنی دور کا زمانہ آیا جو پہلی صدی عیسوی کا زمانہ ہے، اُس وقت یہاں رومیوں یعنی ترک قوم کی حکومت قائم ہوئی، انہوں نے یہاں اپنے دیوتا جیو پیٹر (ستارہ مشتری) کی عبادت شروع کر دی، لیکن اِن کے ساتھ ایرانی آتش پرست لوگ بھی برابر کی تعداد میں تھے، اس لئے مسجد کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا جس کے آدھے حصے میں دوبارہ آتش کدہ بنایا گیا اور آدھے حصے میں جیوپیٹر کی پوجا ہوتی رہی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار