

Loading content...
حقیقت یہ ہے کہ اگر کوئی بے شعوربدبخت پاک مخدراتِ عصمت صلواة اللہ علیہن کے محملوں کی طرف نگاہ اٹھا کر دیکھنے کی جرأت بھی کرتا تھا تو اسے زانوؤں سے اوپر تووہ اونٹ بھی دکھائی نہیں دیتے تھے کہ جن پر پاک مخدراتِ عصمت و طہارت صلواة اللہ علیہن سوار تھیں کیونکہ ان کے اوپر انوارِ اِلٰہیہ کے دبیز پردے آویزاں تھے جن میں سے کسی نجس نگاہ کا گزر جانا محال ہی نہیں ناممکن تھا ،ہاں یہ واقعہ ویسے بھی کوئی عام واقعہ نہیں ہے بلکہ اس کا ایک ایک ظلم ایک ظلم عظیم ہے پاک پردہ داروں کا بازار میں آ جانا ہی ایک ظلمِ عظیم ہے ،چونکہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلواة والسلام کے غم میں چند آنسو بہا لینے سے بھی جنت واجب ہو جاتی ہے اس لئے یہ ضروری نہیں کہ رونے اور جنت کے حصول کے لئے اتنے بڑے بڑے مظالم تراشے جائیں جو ہمارے عقائد و مسلمات کے بھی خلاف ہوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار