

Loading content...
عام طور پرہم ذاکرین اور کتب مقاتل وروضہ میں شام کے بارے میں پڑھتے سنتے ہیں کہ وہاں پاک پردادارانِ توحید و رسالت صلواة اللہ علیہن کے پاس چادریں بھی نعوذباللہ موجود نہیں تھیں اور پاک مستورات صلواة اللہ علیہن نے ہر چوک ہر بازار میں امت سے ردائیں مانگیںمگر انہیں کسی نے بھی نہیں دیں، یہ بالکل ہی وضعی قسم کی روایات ہیں، ان میں سے کچھ روایات اُس دور میں بنائی گئی تھیں کہ جس وقت بنی عباس نے بنوامیہ کے خلاف تحریک چلائی تھی اور واقعہئِ کربلا کو انہوں نے ایک سیاسی اشو بنایا تھا، اور ان میں سے کچھ روایات ہمارے محترم ذاکرین کی بنائی ہوئی ہیں، جو زیادہ رُلانے کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں اور کچھ ذاکرین اس معاملے میں بے قصور بھی ہیںکیونکہ ایک تو ان کا مطالعہ اتنا وسیع نہیں ہوتا اوردوسرا وہ عربی اور فارسی سے بھی ناآشنا ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں دوسرے ذاکرین پر انحصار کرنا پڑتا ہے ، ورنہ ایسی روایات سوئے ادبی کے مترادف ہیںاور ان کا بیان کرنا خلافِ ادب اور خلاف واقعہ بھی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار