

Loading content...
ملعونِ شام کو کھانا بھول گیا، موت کا سناٹا چھایا ہوا تھا، کافی دیر بعد اُس ملعون نے اس سناٹے اور اس جمود کو توڑا اوراُس نے سر اطہر کی طرف دیکھ کر ایک شعر پڑھا جس کا مفہوم تھا کہ اے شہنشاہ کربلا علیہ الصلواة والسلام! میں نے ایک چیز سے آپ کو محروم کیا ہے اور آپ نے بھی مجھے ایک چیز سے محروم کر دیا ہے، فرق صرف یہ ہے کہ میں نے جس چیزسے آپ کو محروم کیا ہے وہ نقد تھی ، اور جس چیز سے آپ نے مجھے محروم کیا ہے وہ ادھار تھی ، اب آپ ہی فیصلہ کریں کہ کون نقصان میں رہا ہے اور کون فائدے میں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار