

Loading content...
منظر یہ تھا کہ وہ ملعون کھانا کھانے میں مصروف تھا، اُدھراخطل حلبی قصیدہ سنانے میں مصروف تھا ، سارے درباری داد دینے میں مصروف تھے کہ صدر دروازے میں سے دو طشتیہ غلام ظاہر ہوئے، ان کے پیچھے دیگر بہت سے طشتیہ غلام ظاہر ہوئے ان سب نے سرخ رنگ کے ریشمی لباس پہنے ہوئے تھے مگر جو غلام سب سے آگے آرہے تھے ان میں سے ایک غلام کے ہاتھ میں ایک سونے کا طشت تھا اور دوسرے غلام نے اپنے دونوں ہاتھوں پر امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر اٹھا رکھا تھا،اس وقت سر اطہرکی کیفیت یہ تھی کہ زلفوں میں گردِ سفر تھی، رخ انورپر کربلا کا خون تازہ ہو چکا تھا،میں سمجھتا ہوں کہ امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے پاک رخساروںپر اپنے معصوم لعل کا خون بھی ویسے ہی تازہ ہو گیا ہوگا ،اس گرد سفر کی وجہ یہ تھی کہ جس وقت امام مظلوم کا سر اطہر پہلی مرتبہ پیش کیا گیا تو اُس وقت تک اسے یہاںغسل نہیں دیا گیا تھا بلکہ دوسرے دن جس وقت سر اطہر کو پیش کیا گیا تواُس دن اسے غسل دے کر لایا گیا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار