

Loading content...
ایسے ہی حلب کا شاعر ہر زہ سرائی میں مصروف تھا کہ اچانک قصر کے صدر دروازے کی طرف سے ایک شور بلند ہوا، جسے سن کر ساری محفل پر سکتہ طاری ہوگیااور ایک خاموشی سی چھا گئی اُس وقت اِس ملعون نے اپنے ایک غلام کو اشارہ کیا کہ جاؤ اور پتا کرو کہ یہ کیسا شور ہے؟ وہ غلام دوڑتا ہوا گیا اور اس نے واپس آکر بتایا کہ صدر دروازے پر طشتیہ غلام آئے ہوئے ہیںاور ان کے ہاتھوں میں امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا سراطہر ہے جسے وہ پیش کرنا چاہتے ہیں،اور لوگ سر اطہر کی زیارت میں مصروف ہیںاور یہ انہی لوگوں کا شور ہے جو اندر تک آ رہا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار