

Loading content...
جیسے ہی ملعونِ شام واپس محل پہنچا ،سب اس کی تعظیم کے لئے کھڑے ہو گئے ، اس نے پوچھا کہ آج یہ نیا انتظام کیسا ہے؟ اہل محفل نے بتایا کہ یہ حلب کا مشہور شاعر اخطل حلبی ہے اور یہ ایک قصید ہ لکھ کر لایا ہے جو یہ تمہارے سامنے پیش کرنا چاہتا ہے،اورہم نے اسی لئے یہ تمام انتظامات کیے ہیں، ملعون نے کہا کہ تم بیٹھو میں ابھی آتا ہوں، یہ کہہ کر وہ ملعون محل کے اندرون خانہ کی طرف چلا گیا اور وہ تمام لوگ اس کے انتظار میں بیٹھ گئے ، تھوڑی دیر بعد ملعونِ شام اپنے محل کے اندرون خانہ کے دروازے سے ظاہر ہوا ،اس کے دائیں بائیں دوسیا ہ فام غلام تلواریں بے نیام کیے چلے آ رہے تھے اور ان کے پیچھے چھ یا سات دوسرے حبشی غلام بھی تھے اور وہ سب بھی تلواریں بے نیام کر کے پیچھے پیچھے آ رہے تھے ، اس ملعون نے سیاہ رنگ کی ریشمی عبا پہنی ہوئی تھی، سر پر سنہری تاج سجایا ہوا تھا، اسے دیکھ کر اہل محفل ایک بار پھر تعظیم کے لئے کھڑے ہوگئے، یہ ملعون متکبر انہ انداز میںآہستہ آہستہ چلتا ہوا صدر محفل کی مسند کے قریب آیا، اس نے تمام ملاعین کو بیٹھنے کا اشارہ کیا اورپھر خود بھی مسند نشین ہو گیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار