

Loading content...
تاریخ بتاتی ہے کہ جب ملعون شام قافلہ پاک کا استقبال دیکھ کر فارغ ہوا تو اس نے قصر اخضر میں آکر اپنی محفل جمائی، دورانِ محفل اَذانِ ظہر ہوگئی، وہ جلدی جلدی تیاری کرکے مسجد میں آیا اور یہاں آ کر اس نے نماز پڑھائی ، اُس وقت تک کاروانِ تسلیم و رضا جامع مسجد کے دروازے تک نہیں پہنچا تھا، جب یہ ملعون نماز سے فارغ ہوا تو ایک ملعون خطیب نے اپنا خطبہ شروع کر دیا، جس میں اس ملعون نے بنی امیہ کی مدح سرائی میں بکواس شروع کی اور اہل بیت اطہار علیہم الصلواة والسلام کے بارے میں زبان درازی کی، (خدااس ملعون پر لعنت کرے) جس وقت اس ملعون نے اپنا خطبہ ختم کیا تو اس وقت فرعون شام واپس اپنے قصر میں آگیا، ابھی اس نے کھانابھی کھانا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار