

Loading content...
جناب سہل فرماتے ہیں کہ جس وقت میں بازارِ شام میں آیا تو وہ نصرانی میرے ساتھ نہیں تھا، مگر جس وقت میں قافلہ پاک کے ساتھ ساتھ چلتا ہوا سوق الحمیدیہ میں داخل ہوا تو میں نے دیکھا کہ وہ نصرانی میرے ساتھ کھڑا تھا، اُس وقت امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے سراطہر کو عمرابن منذر ہمدانی ملعون نے اٹھایا ہوا تھا، وہ ملعون ایک بے پناہ سجے ہوئے گھوڑے پر سوار تھا اور فخریہ اشعار پڑھتا ہوا آ رہا تھا، اس وقت اس نصرانی نے میرا شانہ ہلا کر پوچھا بھائی سہل! یہ کس کا سراطہر ہے؟ میں اسے کیسے بتاتا کہ یہ ہمارے پاک نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے کا سراطہر ہے، میں نے اسے ٹالنے کی کوشش کی مگر عین اسی لمحے امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے لب ہائے گلگون متحرک ہوئے اور ایک ایسی آواز آئی کہ جس طرح قرآن کی تلاوت سے قبل کوئی قاری اپنا گلا صاف کرتا ہے، اس کے بعد لب ہائے اطہر متحرک ہوئے اور آواز آئی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار