

Loading content...
جناب سہل سے روایت ہے کہ جب ہم بیت المقدس میں مصروف زیارت تھے تو وہاں ایک نصرانی بھی مقد س ہیکل کی زیارت کو آیا ہوا تھا جو موصل کا رہنے والا تھا ، اسے جس وقت یہ معلوم ہوا کہ ہمارے قافلے نے بھی موصل جانا ہے تو اس نے درخواست کی کہ بھائی آپ لوگوں نے بھی موصل جانا ہے اور میں نے بھی موصل جانا ہے اور یہ معلوم نہیں کہ اس کے بعد موصل کے لئے دوسرا قافلہ کب یہاں سے روانہ ہو اس لئے آپ جس وقت بھی یہاں سے روانہ ہونے لگیں تو مجھے بھی ساتھ لے لینا جناب سہل بیان فرماتے ہیں کہ جس وقت ہمارے قافلے نے واپس جانے کی تیاری کی تو ہمیں وہ نصرانی نظرنہیں آیا، میں نے اپنے قافلے والوں سے کہا کہ میرا اُس کے ساتھ وعدہ تھا کہ ہم تمہیں اپنے ساتھ لے جائیں گے اس لئے مجھے اجازت دیں کہ میں اس کا پتا کرلوں کہ وہ کہاں ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار