

Loading content...
فرعونِ شام نے یزید ملعون کو بھی لشکر کے ساتھ بھیجنے کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی تنہائی میں اسے یہ تاکید بھی کر دی کہ لشکر کو روانہ کر کے تم مرو کے شہر سے واپس نکل آنا اور اِس ملعون نے ایسا ہی کیا اور جو لوگ جہاد کی غرض سے روم گئے ان کا انجام یہ ہوا کہ پیچھے سے ان کی رسد منقطع کر دی گئی ، اور وہ کئی ماہ تک قسطنطینہ کا محاصرہ کر کے بیٹھے رہے اورآخر کار وہیں بھوکے پیاسے شہید ہو گئے ،ان میں جناب ابوایوب انصاری بھی وہیں شہید ہوئے تھے، جن کا مزار آج بھی قسطنطینہ کی فصیل کی دیوار کے باہر موجود ہے، اس کی تفصیلات کیلئے کتا ب زہرة الروم کا مطالعہ کریں ،ویسے اس کی کافی حد تک تفصیل میں اپنے پہلی جلد میں تحریر کر چکا ہوں یہاں صرف اجمالی ذکر ہی کرنا چاہتا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار