

Loading content...
دمشق کو ماضی قدیم سے بہت اہمیت حاصل رہی ہے، یہ کب آبادہوا؟ یہ تو میں پہلے عرض کر چکا ہوں، اس وقت یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس شہر کے قریب موجود بڑے اور مشہور شہروں سے اس کا فاصلہ کتنا تھا، دمشق سے بعلبک دو دن کے فاصلہ پر تھا جس کا فاصلہ کم و بیش 80 کلو میٹرتھا، دمشق سے صیدا اور بیروت تین دن کی مسافت پر تھے ، دمشق سے اقصیٰ اور الغوطہ ایک ایک دن کی مسافت پر تھے ایسے ہی حوران دودن، حمص پانچ دن، حماہ چھ دن، بیت المقدس سات دن، مصر اٹھارہ دن، غزہ آٹھ دن، حلب دس دن کی مسافت پر تھے، دمشق اور بغداد کا فاصلہ 230 فرسخ کے قریب تھا اور دمشق سے صفین 100 فرسخ کی دوری پر واقع تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار