

Loading content...
جناب سہل کہتے ہیں کہ میں اس ملعون کے قریب گیا کہ جس نے امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر اٹھا یا ہوا تھا، میں نے اس سے کہا کہ میری ایک خواہش ہے اگر وہ پوری کردو تو میں تمہیں چار سو دینا ر انعام دوں گا، اس نے پوچھا کہ تمہاری ایسی کون سی خواہش ہے جو میں پوری کر سکتا ہوں ؟ میں نے اس سے کہا کہ تم امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہرکو اگر ان محمل سے کچھ دورلے جاؤتو میں تمہیں چار سو دینار انعام دوں گا ، وہ ملعون پیسوں کی لالچ میں آگیا اور اس نے میر ی بات مان لی، اس کے بعد پاک مستورات صلواة اللہ علیہن نے مجھے دعائیں دیں ،پھر اس کے بعد انہوں نے دریافت فرمایا کہ سہل ! کیا آپ ہمارے نانا جان صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کے لئے مدینہ بھی جائیں گے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار