

Loading content...
یہاں یہ بھی وضاحت کرتا جاؤں کہ کچھ صاحبانِ مقتل نے لکھا ہے کہ یہ جناب معصوؐمہ بنت الحسینؐ صلواة اللہ علیہا تھیں اور ان کے رخ انور پر ایک ریشمی برقع تھا، جبکہ میں اس رائے کو درست نہیں سمجھتا کیونکہ عربی زبان میں جب بھی کسی زرخرید غلام کیلئے لفظ غلام بولا جائے تو اس کا مطلب واقعی غلام ہی ہوتا ہے مگر جب یہی لفظ کسی آزاد فرد کیلئے بولا جائے تو اس کا مطلب ہوتا ہے لڑکا یا چھوکرا بعینہ اسی طرح اگر کسی کنیز کے لئے لفظ جاریہ بولا جائے تو اس سے مراد واقعی کنیز یا لونڈی ہوتا ہے مگر یہی لفظ جب کسی آزاد کیلئے بولا جائے تو اس کا مطلب ہوتا ہےلڑکی یعنی چھوکری
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار