

Loading content...
ہم نے دیکھا کہ اس نظارہ گاہ کے اوپر پانچ عورتیں بیٹھی تھیں، جن میں سے ایک بوڑھی تھی، اس ملعونہ کی پیٹھ پرضعیفی کاخم واضح تھا یعنی وہ ملعونہ ضعیفی کی وجہ سے کبڑی ہو چکی تھی اور اس کی نظر بھی کمزور ہوچکی تھی، وہ اپنے ساتھ بیٹھی عورتوں سے اشاروں کی زبان میں کہہ رہی تھی کہ جس وقت امام مظلومؐ علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر میر ے سامنے آئے تو مجھے بتانا کیونکہ میں ان سے اپنے شوہر (حنظلہ بن عتبہ (معاویہ کے ماموں) )کا انتقام لوں گی ، (یہ ملعون جنگ بدر میں امیر المومنین علیہ الصلواة والسلام کی تلوار سے واصل جہنم ہوا تھا) اس ملعونہ کے ہاتھ میں ایک پتھر تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار