

Loading content...
وہ روایت بھی عرض کرتا چلوں ویسے تو اس کے راوی کئی ہیں مگر ان میں سے دو راوی اہم ہیں ایک یہ سہل ابن سعد ہیں اور دوسرے راوی جزلم ابن کثیر ہیں ، اس روایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جس وقت قافلہ پاک کے محمل محلہ بنی امیہ میں داخل ہوئے تو وہاں سٹرک کے دونوں طرف بلند وبالاعمارتیں تھیں، ان عمارتوں کے چھجے (شیڈ،بالکنی)بازار کی طرف تھے، آج کل بھی پرانی عمارتوں کے بازار کی طرف بڑھے ہوئے چھجے آپ نے دیکھے ہوں گے، ان چھجوں یا بالکنیوں میں لوگ کرسیاں رکھ کر بازار کا نظار ہ کرتے ہیں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار