

Loading content...
راویوں کا بیان ہے کہ جس وقت ملکہ عالمین پاک بی بی صلواة اللہ علیہا خطبہ ارشاد فرمارہی تھیں تو یوں لگتا تھا جیسے منبر سلوانی کا وارث منبر کوفہ پر کھڑا ہو کر خطبہ دینے میں مصروف ہو،گویا اسدِ کردگار کے لہجے کی گھن گرج سے پورا بازار ہل رہا تھا، ایک ایک فقرے سے سلونی سلونی کا انداز چھلک رہا تھا، خطبے کے ہر لفظ سے خیبر شکن کی گونجدار آواز کی کڑک دلوں پر ضربیں لگا رہی تھی، مگر کیفیت یہ تھی کہ کوئی نگاہ اِن کے پاک پردے کو مس بھی نہیں کرپارہی تھی، گویا بازارِ شام کو عرش اِلٰہی بنا کر پردۂ توحید میں سے بابا پاک علیہ الصلواة والسلام کے لہجے میں کلام فرما رہی تھیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار