

Loading content...
ہمارے یہاں کے دیہاتی علاقوں کے اوپر رکھے جانے والے کجاووں اور دنیائے عرب کے کجاووں میں کافی فرق ہوتا تھا، عرب کے کجاوے دو چھوٹی چھوٹی چارپائیوں کی شکل کے ہوتے تھے، جنہیں ایک ایک کر کے اونٹ کے پالان کے دونوں اطرف میں باندھ دیا جاتا تھا، اورانہیں اقطاب کہاجاتا تھا ، اگر کجاووں پر مستورات نے سفر کرنا ہوتا تو اُن کجاووں کے اوپر لکڑی کا ایک فریم ساکھڑا کر دیا جاتا تھا جسے سرائیکی میں مہارا اور عربی میں وطا کہتے تھے، یہ وطا کئی طرح سے بنائے جاتے تھے ،عام طور پر کھجور کی شاخوں کو کجاوے کے پائیوں کے ساتھ باندھ کر وطا بنالیئے جاتے تھے ، مگر صاحب ثروت اورشرفاء کے یہ مہارے بڑے خوبصورت اور رنگدار بنے ہوئے ہوتے تھے، ان کے اوپر کلس بھی ہوتے تھے اور ان کے اوپر بڑی مینا کاری کی جاتی تھی، اس دور کا کوئی معزز گھر ایسا نہیں ہوتا تھا کہ جس میں یہ مہارے موجود نہ ہوتے ،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار