

Loading content...
اب میں اپنا بیان وہاں سے مربوط کرتا ہوں کہ جہاں تک میں نے اپنی سابقہ مجلس میں پہنچایا تھا، جس دن پاک خاندان علیہم الصلواة والسلام نے شہر دمشق میں داخل ہونا تھا، اس دن ملعونِ شام بنی کندہ کا مہمان تھا اور قافلہ پاک کی آمد سے قبل یہ ملعون اپنے تمام گماشتوں کے ساتھ قلعے کے راستے سے ہوتا ہوا بابِ جابیہ پر آکر کھڑا ہوگیا تھاتاکہ استقبال کا منظر دیکھ سکے اُس وقت تمام مروا نی، عثمانی اور ابوسفیانی ملاعین بھی اس کے ہمراہ تھے، شہر کے دروازے کے اندر لاکھوں کا ہجوم تھا جو ناقوسات (بڑے بڑے نقاروں)، شہنا ئیوں اور طنبوروں کی دھن پر رقص میں مشغول تھا،99فوجی دستوںنے آ کر ملعونِ ازل کو سلامی دی اس کے بعد نیزہ بردار گھوڑے سوار ایک ایک کر کے اندر داخل ہوئے وہ آ کر اپنا گھوڑا کھڑا کرتے پھر سرہائے اطہر والا نیزہ زمین میں نصب کر کے اس کے ساتھ اپنے گھوڑے کو اس انداز میں کھڑا کردیتے کہ گھوڑے کا رخ فرعونِ شام کی طرف ہو جاتا ، کیونکہ دروازے کے اوپرکھڑا ہو کر وہ ملعون سلامی لے رہاتھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار