

Loading content...
سوق الحمیددر اصل سلطان عبدالحمید کے نام پر مشہور کیا گیا تھا، اس بازار کے بارے میں یہ بات درست ہے کہ یہ پہلے والا بازار نہیں ہے بلکہ یہ کئی ادوار میں منہدم ہو کر تعمیر ہوتا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج کا بازار حالت اور مقام کے لحاظ سے ماضی سے بہت مختلف ہے،کیونکہ محمد پاشا بن مصطفی المعظم کے عثمانی دور جو کہ 1185 ہجری کا زمانہ ہے اس دور میںاس کی از سر نو تعمیر ہوئی تھی ، اس نے یہ شہر اپنے گھر کے قریب بنوایا تھا اور اِس کا گھر اِس دور میں بھی مدرسہ احمد یہ کے نام سے موجود ہے جو سوق الحمیدیہ کے درمیان میں واقع ہے اس بازار کے مغربی سرے پر جو بازار تھا اسے الاروم کہا جاتا تھااور اس کے مشرقی کنارے پر جو بازار ہے اسے سوق العصرونیہ کہا جاتا تھا اور ان کے درمیان تقریباً 120 دکانیں تھیں،اس کے بعد 1303 ہجری میں اس کا مشرقی حصہ بنایا گیا تھااور یہ سوق المسکیہ تک تعمیر کیا گیا تھا ، 1338ہجری میں یہ بازار جل گیا تھا، پھراس کے بعد 1409 ہجری تک یہ مسلسل تعمیر ہوتا رہاہے اور اس کی موجودہ حالت یہ ہے کہ اگر باب الجناز سے شہر میں داخل ہوں تو بالکل سامنے سوق الحمیدیہ ہے اور یہ بالکل سیدھا یعنی بغیر کسی موڑ کے جامع مسجد اموی تک جاتا ہے، لیکن واقعہئِ کربلا کے وقت اس کی پوزیشن یہ تھی کہ باب الجابیہ سے داخل ہوکر ایک راستہ فصیل شہر کے ساتھ ساتھ شمالی مغربی طرف آتا تھا جو قدیم قلعے کی جنوب مشرقی طرف سے سابقہ سوق الحمید یہ میں داخل ہوتا تھا، یہاں سے جامع مسجد امیہ تک کئی موڑ آتے تھے، اوراُس وقت باب الجابیہ سے جامع مسجد تک تقریباً850 میٹر کا فاصلہ بنتا تھا، اس کے جنوب مشرقی طرف بابِ جابیہ تک بنی کندہ آباد تھے، اس کا تفصیلی ذکر میں اس لئے بار بارکر رہا ہوں کیونکہ قافلہ پاک اسی راستہ سے شہر میں داخل ہوا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار