

Loading content...
اُس وقت بابِ جابیہ کے باہر سے اس معصوم کی پاک والدہ صلواة اللہ علیہانے بین کرتے ہوئے فرمایا شامیو یہ مجھ ستم رسیدہ کے جگر کا ٹکڑا ہے یہ میری جھولی کی رونق ہے یہ میری گود کی زینت ہے ، یہی تو میری زندگی تھا میری کل کائنات تھا اس کے شہید ہوتے ہی میری تو زندگی ہی ویران ہو گئی ہے ، یہ تو میری لوریوں کا عادی تھا خدا جانے یہ ماں کی آغوش سے محروم رہ کر کیسے وقت گزار رہا ہے ،خدا جانے میری لوری کے بغیر اسے نیند کیسے آ جاتی ہے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار