

Loading content...
سلیمان نے روتے ہوئے بتایا کہ آپ کی نظر ضعیف ہے، بلکہ آپ شکر کریں کہ آپ کی نظر ضعیف ہے اور آپ یہ قیامت خیز منظر دیکھ ہی نہیں رہے ، یہ ملعون تو تمام ملاعین سے ظلم بڑھا کر آ رہا ہے آپ ذرا اس ملعون کے رقص کرتے ہوئے گھوڑے کی گردن کی طرف تونگاہ فرمائیں، سہل کہتے ہیں کہ اب جو میں نے غور کیا تو اس ملعون کے گھوڑے کی گردن میں مجھے ایک قرآن حمائل نظر آیا، جس وقت میں نے زیادہ غور کیا تووہ ہمشکلِ امیر المومنین علیہ الصلواة والسلام کا چہرہ مبارک تھا، میں نے ساتھ کھڑے سلیمان سے پوچھا کہ یہ کون ہیں ؟اس نے بتایا کہ یہ سرکار ابوالفضل العباؐس علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر ہے، جو پورے گھر اطہر کے ناز تھے، جو جناب شریکتہ الحسینؐ صلواة اللہ علیہا کے پردوں کے ضامن تھے، بلکہ اُن کا اصل پردہ ہی یہی ذات تھے، شاید یہ منزل معراج ان کے لئے ناقابل برداشت ہو گی کہ جس کی وجہ سے غیور کائنات نے اپنے سر اطہر کو نا مناسب مقام پر توپسند کر لیا ہے مگر منزل معراج پر سوار ہونا پسند نہیں فرمایا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار