

Loading content...
جناب سہل کہتے ہیں کہ میں بازار کی ایک دیوار کے ساتھ کھڑا یہ مناظر دیکھ رہا تھا ، میں نے دیکھا کہ ایک ملعون سیاہ رنگ کے گھوڑے پر سوار ہو کر دروازے میں سے داخل ہوا،اُس کے ہاتھ میں علم تو تھا مگر مجھے اس کے اوپر کوئی سر اطہر نظر نہیں آیا ، مجھے سلیمان نے بتایا کہ یہ ملعون حکم بن طفیل کوفی ہے بروایت دیگروہ ثعلبہ بن مرہ کلبی ملعون تھا، میں نے سلیمان سے پوچھا کہ اس کے ہاتھ میں جو علم ہے اُس کے اوپر کوئی سرپاک تو نظر نہیں آ رہا اس کی کیا وجہ ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار