

Loading content...
جس کا نام مرہ ابن قیس ابدی الہمدانی تھا، اس کے ہاتھ میں ایک علم تھا جس پر ایک چودھویں کے چاند نے طلوع کیا ہوا تھا ، میں نے جب غور سے دیکھا تو مجھے شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جوانی یاد آگئی، یہ ہمشکل پیغمبر شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کا پاک سر تھا، عام طور پر یہ بیان کیا جاتا ہے کہ پاک شہزادے علیہ الصلواة والسلام کو حصین بن نمیر ملعون نے شہید کیا تھا، مگر حقیقت یہ ہے کہ تین ملاعین نے مل کر پاک شہزادے کو شہید کرنے کا پروگرام بنایا تھا، ان میں سے ایک حصین بن نمیر بھی تھا، مگر جس ملعون کے تحفے کو پاک شہزادے نے اپنے سینہ پر قبول کیا تھا، وہ منقذ بن مرہ بن قیس ابدی الحمدانی ملعون تھا، وہ ملعون نوجوان تھا، مگر جس وقت سرہائے اطہر بازار میں آنے لگے تو اس کے ملعون باپ نے کہا کہ میں کربلا نہیں جا سکا تھا، اس لئے آج شبیہہ پیغمبر علیہ الصلواة والسلام کے پاک سر کو اٹھا کر میں بازار میں جائوں گا، اوریہ ملعون فخریہ اندازمیں یہ سر پاک اٹھاکر بازار میں داخل ہو اور اس نے لوگوں کو بتایا کہ یہ شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کا سرپاک ہے جسے میرے ملعون بیٹے نے زین سے اتارا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار