

Loading content...
سہل ابن سعد الساعدی روایت کرتے ہیں کہ اسی طرح ظالم سوار سرہائے اطہر کو لے کر آتے رہے، اور سڑک پر قطار میں اس طرح کھڑے ہوتے گئے کہ ان کا رخ واپس بابِ جابیہ کی طرف تھا ، میں نے دیکھا کہ 18گھوڑ ے سوار سرپاک لے کر سامنے آ کھڑے ہوئے ، مکانوں کی چھتوں پر جو عورتیں سوار تھیں ان میں کہرام بپا ہوا ، میں نے بابِ جابیہ کی طرف دیکھا محمد بن اشعث بن قیس کندی ملعون گھوڑے کو رقص کرواتا ہوا دروازہ میں سے اندر داخل ہوا، اس کے ہاتھ میں بھی ایک عمودِ نور تھی اس کے اوپر جو سر پاک تھا وہ کسی نفیس ترین شہزادے کا تھاجس کی عمر مجھے چودہ یا پندہ سال کی لگتی تھی، تاریخ تو خاموش ہے، مگر میرا دل کہتا ہے کہ اس کے سر پر شگنوں کے سہرے بھی ہوں گے، مقنع بھی ہوگا، اس کی آمد کے ساتھ ہی اعلان ہوا کہ یہ اُس پاک دولہا کا سر ہے کہ جس کے سر پر شب عاشور کے پُردرد لمحات میں سہرا سجایا گیا تھا جس کی مہندی اس کی پاک پھوپھیوںصلواة اللہ علیہا نے اپنے آنسوؤں سے تیارکی تھی جس کے ساتھ اس کی مہندی کی رسم ادا کی گئی تھی ، یہ امام حسینؐ علیہ الصلواة والسلام کی اُس پاک دختر صلواة اللہ علیہا کا پاک سرتاج ہے کہ جس کی لاش پر اس ایک دن کی بنی کو ہمارے مظالم نے بال کھولنے پر مجبور کر دیا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار