

Loading content...
انس ملعون کے بعد گھوڑے پر سوار عمود نور لیے جابر السعدی ملعون آیا، اس نے جناب عونؐ بن علیؐ علیہما الصلواة والسلام کا سر پاک اٹھایا ہوا تھا، اس کے بعد جو سوار اندر داخل ہوا اس کا نام سلیمان نے عمیر بن شجاع کندی ملعون بتایاجو خوارج میں سے تھا، اس کے ہاتھ میں جو عمودِ نور تھی اس پر جناب یحییٰ بن علیؐ علیہما الصلواة والسلام کا سر مبارک تھا، اس کے بعد ایک ملعون گھوڑے کو رقص کرواتا ہوا ظاہر ہوا جس کا نام تھا قیس بن ابی مرہ خزاعی ، اس کے ہاتھ میں بھی ایک عمودِ نور تھی اور اس کے اوپر جو سر پاک تھا وہ ایک انتہائی خوبصورت جوان کا تھا میں نے پوچھا کہ یہ کس جوان کا سر اطہر ہے ساتھ کھڑے ایک شخص نے بتایا کہ یہ جناب مسلم بن عقیل علیہما الصلواة والسلام کے بڑے بیٹے جناب عبداللہ علیہ الصلواة والسلام کا سر اطہر ہے ، اچانک بازار میں منادی کی آواز گونجی کہ اب جو سوار آرہا ہے اس ملعون کا نام ہے قشعم جعفی ہے اور اس نے جو سر پاک اٹھایا ہوا ہے وہ جناب محمد علیہ الصلواة والسلام کا ہے جو سقائے حرم سرکار ابوالفضل العباؐس علیہ الصلواة والسلام کے بڑے فرزند ارجمند ہیں ، سہل کہتے ہیں میں نے دیکھا کہ قشعم جعفی ملعون گھوڑے کو رقص کراتا ہوا اندر داخل ہوا، اس کے ہاتھ میں جو عمود نور تھی اس پر موجود سر پاک کو دیکھ کر مجھے امیر المومنین علیہ الصلواة والسلام کا مسجدِ کوفہ میں شہادت کا منظر یاد آگیا، کیونکہ یہ شہزادہ بلا تشبیہہ اپنے پاک داد کی تصویر تھے، اسی طرح میں ہر پاک سر کو دیکھتا بھی رہا اور روتا بھی رہا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار