

Loading content...
جو دستہ فوج کا اندر آتا وہ دروازہ عبور کر کے واپس دروازے کی طرف ہی اپنے گھوڑوں کا رخ کر لیتا، کیونکہ ملعون شام یزید ملعون دروازے کی چھت پر کھڑا ہو کر سلامی لے رہا تھا، وہ اندر آتے رہے اور سلامی دے کر ایک طرف کھڑے ہوتے رہے اس طرح کچھ دیر کے بعد وہاں99فوجی دستے قطاروں کی صورت میں کھڑے تھے ، میں نے دوبارہ بابِ جابیہ کی طرف نگاہ کی تو دیکھا کہ سامنے ابلق رنگ کے گھوڑے پر سوار ایک ملعون اپنے گھوڑے کو رقص کراتا ہوا اندر داخل ہوا، اس کے ہاتھ میں ایک طویل نیزہ تھا جس پر ایک سر سوار تھا، میں نے سلیمان سے پوچھا کہ یہ ملعون کون ہے؟ اور اس نے کس کا پاک سر اٹھایا ہوا ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار