

Loading content...
تمام اہل کاروان نے مشورہ کیا کہ اگر ہم دمشق والے راستے سے سفر کریں گے تو ایک دن زیادہ لگ جائے گا اس لئے ہمیں بعلبک کے راستے سفر کرنا چاہیے، مگر ہمارے قافلے میں کئی یہودی اور عیسائی بھی تھے جو ہم سے پہلے بیت المقدس کی زیارت کیلئے آئے ہوئے تھے، انہیں بھی موصل کی طرف جانا تھا، ان میں سے کچھ لوگوں نے اصرار کیا کہ اگرچہ دمشق کے راستہ سے ایک دن زیادہ لگ جائے گا لیکن پھر بھی بہتر یہی ہے کہ دمشق والے راستے پر سفر کریں، اس طرح دمشق کی سیر بھی ہو جائے گی کیونکہ سارا عرب دمشق کو عروس البلاد کہتا ہے اور اہل روم اسے بنت روم کہتے ہیںاس شہر کی خوبصورتی ساری دنیامیں مشہور ہے کیوں نہ ہو کہ لگے ہاتھوں ہم دمشق کی سیر بھی کرتے جائیںیہ سن کرتمام قافلے والوں نے دمشق کی طرف جانے پر اتفاق کیا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار