

Loading content...
باب الفرج اور بابِ جابیہ کے درمیان زمانۂ قدیم میں ایک قلعہ تھا، جس کے جنوب مشرقی طرف بالکل قریب ہی باب الجنازتھا جسے باب النصر بھی کہا جاتا تھا ، لیکن 61 ہجری میں اس نام کا کوئی دروازہ وہاں نہیں تھابلکہ یہ بعد میں بنایا گیا تھا، بابِ جابیہ سے شمال کی طرف ایک راستہ تھا جوجامع مسجد اموی تک جاتا تھا، جس کا فاصلہ گلی کے موڑوں سمیت 800 میٹر بنتا تھا یہ راستہ شمالاً جنوباً تھا اور اس راستے پر دونوں اطرف میں بازار تھا، جس کی ایک سائیڈپر اُس وقت 100سے زیادہ دکانیں لگائی جاتی تھیں، یہی بازار آج سوق الحمیدیہ کے نام سے مشہور ہے، اس بازار کی موجودہ پوزیشن یہ ہے کہ یہ باب النصر سے سیدھا جامع مسجد امیہ تک جاتا ہے اور اس کی موجودہ لمبائی تقریباً 500میٹر ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار