

Loading content...
میں پہلے بھی یہ گذارش کر چکا ہوں کہ ماضی کے بازار اس دور کے بازاروں کی طرح مسقف نہیں تھے یعنی اُس وقت باضابطہ طور پر سڑک کے دونوں طرف کچی پکی دکانیں نہیں ہوتی تھیں بلکہ اُس وقت چھوٹے چھوٹے میدان رکھے جاتے تھے اور ان میں اس طرح بازار لگائے جاتے تھے جیسے آج ہمارے ہاںجمعہ یا اتوار بازار لگائے جاتے ہیں، لوگ اس بازار میں اپنے اپنے تھڑے بنا لیتے تھے اور صبح سویرے اپنا اپنا سامان گھروں سے لاکر ان تھڑوں پر سجا لیتے تھے پھر شام تک خرید و فروخت جاری رہتی اور شام کے وقت دکاندار اپنا باقی ماندہ مال واپس اپنے گھروں کو اٹھا کرلے جاتے ، پہلے توہر قسمی سامان کے لئے ایک ہی بازار ہوتا تھا، مگر بعد میں وسعت شہر کے پیشِ نظر ہر چیز کا علیحدہ علیحدہ بازار لگایا جاتا تھا مثلاً قصابوں کا بازار، آہنگروں یعنی لوہاروں کا بازار وغیرہ وغیرہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار