

Loading content...
یہ ملک زمانہ قدیم سے باغات کی وجہ سے کافی مشہور رہا ہے ، یہاںپانی کی فراوانی تھی، بادام، زیتون، انگوراور دیگر سرد ملکوں کے پھل فروٹ اور میوہ جات یہاں بکثرت پیدا ہوتے ہیں، یہاں کے لوگوں کی رنگت عموماً سرخ و سفید ہوتی ہے یہاں کی خوبصورتی کی وجہ سے اسے عروس البلاد بھی کہا جاتا ہے اور قدیم روم (موجودہ ترکی) کے بادشاہ اسے بنت روم کہتے تھے،جو کتابیں سیاحت اور سفر ناموں پر مبنی ہوتی ہیں انہیں کتب مسالک کہا جاتا ہے ان کتابوں میں لکھا ہوا ہے کہ دمشق شہر کے دو حصے تھے ، ایک حصہ فصیل شہر کے اندر والا اور دوسرا باہر والا ، فصیل کے اندر والے حصے کا کل رقبہ 300ایکڑ کے برابر تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار