

Loading content...
اِس ملعونِ ازل نے کوے سے مخاطب ہو کر کہا تو بین کر یا نہ کر، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام قرض ادا کر چکا ہوں، اب میں شگون سے بے نیاز ہو گیا ہوں، تو بول یا نہ بول، میں نے جو کچھ کرنا تھا کر لیا ہے، چاہے اچھا کیا ہے یا برا، مگر میں نے آج رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سارے قرض اتار دیے ہیں، احد اور بدر کے سارے بدلے لے لیے ہیں، میں نے امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام سے بھی اپنے بزرگوں کے بدلے لے لیے ہیں، آج میں بہت خوش ہوں، پھر اس نے استہزائیہ انداز میں بکواس کی کہ آج کوئی نجف جا کر امیر نجف علیہ الصلواة والسلام سے کہہ دے کہ آپ کی پاک بیٹیاں صلواة اللہ علیہنآج میرے شہر میں آ گئی ہیں، بدر میں آپ نے ہمارے ستر آدمی مارے تھے وہ تمام قرض میں نے اتار دیے ہیں ،آج آپ کی پاک بیٹیوں صلواة اللہ علیہنکے شام میں آجانے سے میرے دل کی ساری حسرتیں پوری ہو گئی ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار