

Loading content...
اس کے بعد ملعونِ شام نے طبیب کی طر ف منحوس رُخ کر کے ناگوار لہجے میں کہا کہ جو علاج ٹونا تونے کرنا ہے جلدی کر اور دفع ہو جا، طبیب نے جلدی جلدی مرہم پٹی کی اور اپنا سامان اٹھا کے باہر نکل گیا ، ملعونِ شام نے خط کھولا، یہ خط کسی سالارِ لشکر کا نہیں تھا بلکہ ملعونِ کوفہ عبیداللہ ابن زیاد ملعون کا تھا، لوگوں کی نظریں اس کے چہرے پر تھیں ،یہ خط بھی پڑھ رہا تھا اور اپنی انگلیاں بھی چبار ہا تھا، خط تہہ کرتے ہوئے ملعون نے کہا ٭ اناللہ و انا الیہ راجعون
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار