

Loading content...
رات ہوئی تو محل میں چراغاں کیا گیا، ایک بڑے ہال کمرے میں قالین بچھائے گئے، ناچ گانا شروع ہوا، بنی امیہ کے کل جوان اور بوڑھے اس محفل میں مہمان تھے، تاریخ بتاتی ہے کہ فرعونِ شام نے اس محفل میں بے تحاشا شراب پی اور شراب پی کر ناچنے والی لونڈیوں کے ساتھ ناچنا شروع کر دیا، یہ کافی دیر تک خود رقص کرتا رہا، اچانک اس کا پاؤں پھسلا اور دائیں پاؤں میں موچ آگئی، یہ ملعون گرنے لگا تو اس نے جلدی سے اپنا دائیاں ہاتھ آگے بڑھایا ، مگر چونکہ قالین ریشمی تھا جس کی وجہ سے اس کی کلائی مڑ گئی اور ساتھ ہی اس کا سر محل کی پتھر یلی دیوار سے جا ٹکرایا،یہ چکرا کر بے ہوش ہوگیا، بنی امیہ کے ملاعین نے دوڑ کر اسے سہارا دیا، محفل برخاست ہوگئی، ساری رات طبیب علاج کرتے رہے، اسی پریشانی کے عالم میں صبح ہوئی یعنی 14ربیع الاول کی صبح ہوگئی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار