

Loading content...
61ہجری 13ربیع الاول، 11دسمبر 680ء بروزجمعہ ،جدید کیلنڈ کے مطابق منگل کا دن ہے بعلبک سے سرغیہ و مدایہ کے راستے پر ایک قافلہ آرہا ہے، جس کا رخ دمشق کی طرف ہے، بعلبک سے سرغیہ 35کلومیٹر ہے، سرغیہ سے مدایہ 10 کلومیٹر، مدایہ سے دیر کنعان 8 کلومیٹر اور دیر کنعان سے دمشق تقریباً 21 کلومیٹر ،یعنی بعلبک سے دمشق کا کل فاصلہ تقریباً 74 کلومیٹر ہے، یہ قافلہ ایک پہاڑی برساتی نالے کے کنارے کنارے سفر کرتا ہواآرہا ہے، بعلبک سے نیم دائرے کی شکل میں راستہ آتا تھا جو دمشق کے شمال مغربی پہاڑ کوہِ قاسیون کو عبور کر کے، اصحابِ کہف کے پہاڑ سے گزر کر دمشق میں داخل ہوتا تھا، اس پہاڑ کو جبل جولان بھی کہا جاتا تھا۔۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار