

Loading content...
جابیہ شام میں دمشق سے جنوب کی طرف ایک علاقہ ہے، پہلے یہ علاقہ عُمّال دمشق کے ماتحت تھا، اس کے بعد اسے الجید ور(جولان)کے ماتحت کردیا گیا تھا، جولان کے قریب ایک چراگاہ تھی جسے مرج الصفرا کہا جاتا تھا، یہ چراگاہ حوران کے شہر سے شمال کی طرف واقع تھی، یہاں جو جولان کا پہاڑ ہے اس پر کھڑے ہوکر اگر آدمی شمال کی طرف نگاہ کرے تو جابیہ کی بستی نظر آتی تھی، یہاں مٹی کا ایک ٹیلہ بھی تھا جسے تل جابیہ کہا جاتا تھا اور یہ بستی دمشق سے ایک دن سے بھی کم فاصلہ پر واقع تھی اور یہ دمشق کا آخری موضع سمجھی جاتی تھی ، یہ بستی جولان کے بالکل قریب تھی ،کوہِ جولان کا نام حارث بن جولان کے نام پر ہے اور اسے جبل حارث بن جولان کہا جاتا تھا مگر بعد والوں نے صرف جبلِ جولان کے نام سے اس کو مشہور کیا تھا اور اسی پہاڑ کے دامن میں جابیہ کی یہ بستی آبادتھی، جس کی وجہ سے دمشق کی فصیل کے ایک دروازے کو بابِ جابیہ کا نام دیا گیا تھا، کیونکہ یہ دروازہ اس بستی کی طرف کھلتا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار