

Loading content...
جس وقت یہ نہر باب السلام سے گزرتی تھی تو یہاں اس کی تین شاخیں ہوجاتی تھیں، ایک شاخ جو جنوبی شاخ بنتی تھی وہ فصیل کے ساتھ ساتھ مڑ تی ہوئی ایک نیم دائرے کی شکل میں پھرتی ہوئی باب التماسے ہوتی ہوئی مشرقی دروازے یعنی باب المشرقی یا باب الجیرون تک پہنچتی تھی، وہاں ایک بہت بڑاتالاب بنایا گیا تھا جس کی گہرائی ایک نیزے کے برابر یعنی تقریباً دس فٹ کے قریب تھی اور اس تالاب کے کنارے ایک فوارہ بھی بنا ہوا تھا جس سے پانی کی ایک ہی دھار نکلتی تھی اور وہ ایک آدمی کے قد کے برابر اونچائی تک جاتی تھی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار