

Loading content...
اس وقت دمشق شہر کے شمال اورمغرب کی طرف ایک پہاڑ تھا جو شمال کی جانب سے شہر کے مرکز سے دس کلومیٹر ، شمال مغرب سے سولہ کلومیٹراور سیدھا مغرب کی طرف سے آٹھ کلومیٹر دور تھا ، اِس پہاڑ میںسے ایک نہر نکلتی تھی جس کا نام نہرباردہ تھا، یہ نہر شہر کے جنوب مغرب والی طرف سے پہاڑ سے نیچے آتی تھی، اس کے بارے میں مشہور ہے کہ جس وقت جناب آدم علیہ السلام اپنی اولاد کے ساتھ یہاں آباد ہوئے تھے تو اس نہر باردہ کے کنارے قابیل کا شتکاری کرتا تھا اور جناب ہابیل علیہ السلام کوہِ قاسیون پر بکریاں چراتے تھے اور وہیں جاکر قابیل نے انہیں شہید کیا تھا، وہاں آج بھی ایک پتھر موجود ہے کہ جس پر جناب ہابیل علیہ السلام کے خون کے نشانات آ ج بھی ظلم اول کی دستان سناتے نظر آتے ہیں، جب یہ نہر باردہ قاسیون کے پہاڑ سے نیچے اترتی تھی تو اس کا رخ مغرب سے مشرق کی طرف تھا اور یہ نہر پرانے شہر دمشق کی شمالی فصیل کی دیوار کے ساتھ ساتھ مشرق کی طرف بہتی تھی، یہ نہر شمال مغربی دروازے یعنی باب الفرج (باب البرید) کے ساتھ بہتی ہوئی باب الفرادیس تک، پھر باب السلام کے آگے سے گزرتی تھی، پھر باب التماسے گزر کر مشرقی صحرا کو چلی جاتی تھی، مگر اس نہر سے بہت سی شاخیں نکلتی تھیں جو اندرون شہر چلی جاتی تھیں، نہر کی ان شاخوں پر جابجا حوض بنے ہوئے تھے،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار