

Loading content...
ایک طرف یہ بھی ہے کہ اس دور میں کوئی کتاب ایسی نہیں ہے کہ جو واقعاتِ کربلا کو اس انداز میں پیش کرتی کہ کسی کو اپنی طرف سے اس میں کوئی بلینڈ نہ کرنا پڑتا کیونکہ جتنے کتب مقاتل و روضہ موجود ہیں ان میں مصائب خوانوں کیلئے بنے بنائے مضمون موجود نہیں ہیں اس لئے جو مصائب خوانی کا شوق رکھتا ہے وہ پہلے تو کتابیں ڈھونڈتا ہے، جب کتابیں ملتی ہیں تو وہ اس کی ضرورت کو پورا نہیں کرتیںتووہ مضامین اپنی طرف سے بنانا شروع کر دیتا ہے ۔اس لئے ضروری تھا کہ کچھ ایسی کتب میدان میں لائی جائیں جو ایک عام آدمی کی ضرورت کو بھی پورا کریں، اور ایک ذاکر کوپڑھنے کیلئے مضمون بھی فراہم کریں، ساتھ ہی ان آستانہ داروں کیلئے ایک سہولت بھی دیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار